ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: انٹرشپ کررہی وکالت کی طالبہ کے ساتھ جنسی ہراسانی ۔ ملزم ایڈوکیٹ نے کی خودسپردگی ۔ پولیس کو ملی 4 دن کی کسٹڈی 

منگلورو: انٹرشپ کررہی وکالت کی طالبہ کے ساتھ جنسی ہراسانی ۔ ملزم ایڈوکیٹ نے کی خودسپردگی ۔ پولیس کو ملی 4 دن کی کسٹڈی 

Tue, 21 Dec 2021 20:18:08    S.O. News Service

منگلورو،21؍ دسمبر (ایس او نیوز) وکالت کا کورس کررہی طالبہ نے جس ایڈوکیٹ پر انٹرشپ کے دوران جنسی ہراسانی کرنے کا الزام لگایا تھا بالآخر اس ایڈوکیٹ نے عدالت میں خود سپردگی کردی جس کے بعد اسے 4 دن کی پولیس کسٹڈی میں دے دیا گیا ۔ 

خیال رہے کہ وکالت کی انٹرن شپ کررہی طالبہ نے امسال اکتوبر میں ویمنس پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرتے ہوئے ایڈوکیٹ کے ایس این راجیش پر الزام لگایا تھا کہ اس نے جنسی طور پر ہراساں کیا ہے ۔ کیس درج ہونے کے بعد ایڈوکیٹ راجیش روپوش ہوگیا تھا اور ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت لینے کی کوشش کررہا تھا ۔ پچھلے دنوں ہائی کورٹ نے اس کی قبل از گرفتاری ضمانت عرضی خارج کردی تھی ۔

تقریباً دو مہینے تک روپوش رہنے کے بعد ملزم ایڈوکیٹ راجیش نے 20 دسمبر کو جے ایم ایف سی کورٹ میں اپنے وکیل ایڈوکیٹ اشفاق بجپے کے توسط سے خود سپردگی کرتے ہوئے ضمانت لینے کی کوشش کی لیکن اس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔    

پولیس نے پوچھ تاچھ  کے لئے آج عدالت سے ملزم  کی 7 کسٹڈی مانگی ۔ مگر تھرڈ جے ایم ایف سی کورٹ کی جج اشوینی کورے نے ملزم ایڈوکیٹ کو صرف 4 دنوں کے لئے پولیس تحویل میں دے دیا ۔

یاد رہے کہ ملزم ایڈوکیٹ راجیش لاکھ کوشش کے باوجود تقریباً دو مہینوں تک پولیس کے ہاتھ نہیں لگا تھا ۔ اس دوران پولیس نے ملزم کے گھر پر چھاپہ ماری کی تھی ۔ اس کا بینک اکاونٹ منجمد کرتے ہوئے اس کے خلاف لُک آوٹ نوٹس نکالا تھا ۔ اس کی بیوی اور رشتے داروں کو گرفتار کیا تھا ۔ اور کئی لوگوں سے پوچھ تاچھ بھی کی تھی ۔ اس کے باوجود پولیس اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی ۔


Share: